فلسطین کے صدر محمود عباس چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

چینی حکام کو اسرائیل کے ساتھ بات چیت میں رکاوٹوں کے حوالے سے آگاہ کروں گا، محمود عباس۔


ویب ڈیسک May 07, 2013
چینی حکام کو اسرائیل کے ساتھ بات چیت میں رکاوٹوں کے حوالے سے آگاہ کروں گا، محمود عباس۔فوٹو: ایکسپریس نیوز

GUWAHATI:

فلسطین کے صدر محمود عباس چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے جہاں چینی صدر نے ان کا استقبال کیا۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دو دن کےلئے چین کے دورے پر ہیں جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ میڈیا سےگفتگومیں محمود عباس نے کہا کہ وہ چینی حکام کو اسرائیل کے ساتھ بات چیت میں رکاوٹوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے اور چینی حکام پر زور دیا جائےگا وہ فلسطین کے اقتصادی حالات بہتر بنانے میں رکاوٹوں کو دور کریں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں