ہنگو جے یو آئی ف کے انتخابی جلسے کے قریب دھماکا11 افراد جاں بحق35 زخمی

دھماکےکےبعدسیکیورٹی فورسز نےعلاقےکوگھیرے میں لیکرکرفیو نافذکردیا،ڈی پی او کےمطابق دھماکا خیزموادموٹرسائیکل میں نصب تھا


ویب ڈیسک May 07, 2013
دھماکےکےبعدسیکیورٹی فورسز نےعلاقےکوگھیرے میں لیکرکرفیو نافذکردیا،ڈی پی او کےمطابق دھماکا خیزموادموٹرسائیکل میں نصب تھا۔ فوٹو: فائل

دوآبہ کے مرکزی بازار میں جے یو آئی (ف) کے انتخابی جلسے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا ہنگو کی تحصیل دوآبہ کے مرکزی بازار میں جے یو آئی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار مفتی سید جانان کی انتخابی مہم کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور مفتی سید جانان سمیت 35 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرکرفیو نافذ کردیا ہے، ڈی پی او ہنگو سجاد خان کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی وسطی کرم کے علاقے سیواگ میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے انتخابی جلسے میں دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق جبکہ قومی اسمبلی کے امیدوار سمیت 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں