عمران خان کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر کارکنوں کی شدید ہلڑبازی

عمران خان مزارقائد سے باہر نکلے تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے ہلڑ بازی شروع کردی اور وہ میڈیا سے بات کئے بغیر چلے گئے

عمران خان مزارقائد سے باہر نکلے تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے ہلڑ بازی شروع کردی اور وہ میڈیا سے بات کئے بغیر چلے گئے. فوٹو آن لائن

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر کارکنوں نے شدید ہلڑبازی کی۔


عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخوا میں لمبی سیاسی اننگز کھیلنے کےبعد الیکشن مہم کے لیے کراچی پہنچے ہیں ،عمران خان نے آج مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ، جب عمران خان مزار قائد سے باہر نکلے تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے شدید ہلڑ بازی شروع کردی ، اس طرح تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی اور عمران خان میڈیا سے بات کیے بغیر ہی مزار قائد سے روانہ ہوگئے۔
Load Next Story