کراچی کے 4 ہزار 215 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

کراچی میں 1278 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس،2225 حساس اور 712 نارمل پولنگ اسٹیشنز قرار دئیے گئے ہیں


ویب ڈیسک May 07, 2013
کراچی میں 1278 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس،2225 حساس اور 712 نارمل پولنگ اسٹیشنز قرار دئیے گئے ہیں فوٹو: فائل

KARACHI: حکومت سندھ نے شہر کے4 ہزار 215 پولنگ اسٹیشنوں کوحساس قرار دے دیا ہے۔

پولنگ اسٹیشنوں کوانتہائی حساس، حساس اور نارمل کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے ، کراچی میں 1278 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس،2225 حساس اور 712 نارمل پولنگ اسٹیشنز قرار دئیے گئے ہیں ، ایسٹ زون میں 1026 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیاگیا ہے جن میں265 انتہائی حساس ہیں، ساؤتھ زون میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 220 اور سینٹرل میں 240 ہے ، ویسٹ میں 305 جبکہ ڈسٹرکٹ ملیر میں 248 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں