لوئر دیر میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں دھماکا 5افراد جاں بحق متعدد زخمی

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

سیکیورٹی فورسز اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو: فائل

میدان بابا گام میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں دھماکے کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر دیر کے علاقے میدان بابا گام میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پرپہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، سیکیورٹی فورسز اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story