راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق چیرمین اوگرا توقیر صادق کو 3 سال قید کی سزا سنادی

احتساب عدالت نے توقیر صادق کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد اور اکاؤنٹ ضبط کرنے کا بھی حکم جاری کیا


ویب ڈیسک May 07, 2013
توقیر صادق پر 80 ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزامات ہیں اور ان کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی مقدمات زیرسماعت ہیں۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے سابق چیرمین اوگرا توقیر صادق کو 3 سال قید کی سزا سناتے ہوئے ان کی منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

احتساب عدالت نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو ان کی غیرحاضری میں 3 سال قید کی سزا سنادی، اس موقع پر عدالت نے توقیر صادق کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد اور اکاؤنٹ ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے،عدالت نے کیس کے دیگر ملزموں کے خلاف سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ سابق چیرمین اوگرا توقیر صادق پر 80 ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزامات ہیں اور ان کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی مقدمات زیرسماعت ہیں جس میں عدالت نے ان کی گرفتاری کا حکم جاری کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |