کراچی میں 70 فیصد علاقے پر ناجائز قبضہ ہے وفاقی وزیر جہاز رانی

کراچی میں باہر سے آکر لوگ زمینوں پر قبضہ کررہے ہیں، عبداللہ حسین ہارون


ویب ڈیسک July 13, 2018
کراچی پورٹ کو غیر فعال کرکے رئیل اسٹیٹ کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی، عبداللہ ہارون فوٹو: فائل

ISLAMABAD: نگراں وزیر خارجہ اور امور جہاز رانی عبداللہ حسین ہارون کا کہنا ہے کہ کراچی میں 70 فیصد علاقے پر ناجائز قبضہ ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ سندھ کی سابق حکومتوں نے کے پی ٹی کی زمینوں کے مسائل پر توجہ نہ دی، ماضی میں کے پی ٹی میں ایسے کام ہوئے جس سے نقصان پہنچا، کراچی پورٹ کو غیر فعال کرکے رئیل اسٹیٹ کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی، کراچی پورٹ کی زمینوں کے ایک تہائی حصہ پر قبضہ ہوچکا ہے۔ یومیہ 550 ملین گیلن فضلہ کراچی پورٹ پر گررہا ہے، کے پی ٹی 150 ملین گیلن پانی اور 3000 میگا واٹ بجلی کا پلانٹ لگائے گی۔

نگراں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں 70 فیصد علاقے پر ناجائز قبضہ ہے، شہر میں باہر سے آکر لوگ زمینوں پر قبضہ کررہے ہیں، کراچی میں باہر سے لوگوں کی آمد پر پابندی لگانا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں