لاہور کے کئی علاقوں میں موبائل فون سروس معطل

موبائل فون سروس نقص امن کے خدشے کے پیش نظر معطل کی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب


ویب ڈیسک July 13, 2018
موبائل فون سروس معطل ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے فوٹو: فائل

نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کو جواز بناتے ہوئے شہر کے کئی علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے کئی علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس سیکیورٹی حکام کی جانب سے نقص امن کے خدشے کے پیش نظرمعطل کی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کی مریم نواز کےہمراہ وطن واپسی

اس سے قبل سیکیورٹی حکام نے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھجوایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث لاہور ایئرپورٹ، والڈ سٹی لاہور، شاہدرہ، برکی ہڈیارہ اور نواب ٹاؤن ایریا میں سہہ پہر 3 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل فون سروس معطل کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں