ایس آئی یو پولیس نے کالعدم لشکر جھنگوی کراچی کے امیرکو گرفتارکرلیا
پولیس طارق کے ساتھیوں وسیم بارودی، ذیشان اور نسیم کی گرفتاری کے لیے بھی مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے۔
لاہور:
ایس آئی یو پولیس نے مقابلے کے بعد کالعدم لشکر جھنگوی کراچی کے امیرکو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے۔
ایس آئی یو پولیس نے کالعدم لشکر جھنگوی کے امیر طارق شفیع انصاری کو حب ریور لنک روڈ پر مقابلے کے بعد گرفتار کیا اوراس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جس میں 2 دستی بم، 3 پستول اور کارتوس شامل ہیں، پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے پروفیسر سبط جعفر سمیت 7 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے اوراس کے قبضے سے اہم شخصیات کی فہرست بھی ملی ہے۔
2001 میں بھی طارق شفیع انصاری کو 11 مختلف مقدمات میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا اوروہ 4 سال قبل ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ پولیس گرفتار دہشت گرد کے ساتھیوں وسیم بارودی، ذیشان اور نسیم کی گرفتاری کے لیے بھی مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے۔