
عراق کے شمالی شہر موصل میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، دہشت گردی کا دوسرا واقعہ موصل کے وسط میں پیش آیا جس میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا، تیسرے واقعے میں بغداد میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور فلوجا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر ہلاک ہو گیا۔
بغداد کے شمال میں واقع علاقے بعقوبہ میں مسلح شخص نے ایک گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے ایک شخص نے گزشتہ ماہ ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخاب میں حصہ لیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ عراق کے مختلف شہروں میں فرقہ ورانہ اور لسانی فسادات میں اب تک 71 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ جنوری سے اپریل تک ہر ماہ تقریباً200 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔