الطاف حسین کا عمران خان کے زخمی ہونے پرافسوس کا اظہار تمام خطاب ملتوی کردیئے

عمران خان کے زخمی ہونے کے بعد میرا جلسوں سے خطاب کرنا مناسب نہیں ، الطاف حسین


ویب ڈیسک May 07, 2013
میری دعا ہے کہ اللہ تعالی عمران خان کو جلد صحت یاب کرے، الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کےقائد الطاف حسین نے عمران خان کے لفٹر سے گر کر زخمی ہونے کے بعد آج انتخابی جلسوں سے اپنے تمام خطاب ملتوی کر دیئے ہیں۔

ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الطاف حسین کو راولپنڈی، اسلام آباد، سیالکوٹ اور بھکر میں ٹیلی فونک خطاب کرنا تھا تاہم ایم کیو ایم قائد نے اپنے خطاب ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے زخمی ہونے کے بعد ان کا انتخابی جلسوں سے خطاب کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے عمران خان کے زخمی ہونے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

دوسری جانب نواز شریف، شہباز شریف، سید منور حسن ، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قومی رہنماؤں نے بھی عمران خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں