امریکی صدر کی برطانیہ آمد ’ٹرمپ بے بی‘ غبارے سے استقبال

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد پر انہی کی شکل والا 20 فٹ طویل غبارہ فضاء میں بلند کیا گیا


ویب ڈیسک July 13, 2018
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد پر انہی کی شکل والا 20 فٹ طویل غبارہ فضاء میں بلند کیا گیا (فوٹو: فائل)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ پہنچ گئے جہاں احتجاجاً برطانوی شہریوں نے ان کا استقبال انہی کی شکل والے کارٹون غبارے کو اُڑا کر کیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں جہاں انہوں نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کی۔

Trump 3

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ یورپی یونین سے برطانیہ کا اخراج اور اس حوالے سے تنقید کا شکار برطانوی پالیسی پر بھی گفتگو ہوئی۔

trump-BABY-BALLON--4 trump-BABY-BALLON-2

برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں دورہ برطانیہ کو خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور امریکا کے درمیان 'انتہائی قریبی' تعلقات قائم ہیں تاہم دورہ برطانیہ سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے وزیراعظم تھریسامے پر شدید تنقید کی تھی لیکن لندن پہنچے پر ان کا موقف تبدیل ہوگیا۔

Trump 2

trump-BABY-BALLON-3

قبل ازیں امریکی صدر نے دورہ برطانیہ کے سلسلے میں سب سے پہلے برطانوی صدر سے ملاقات کی اور نئے تجارتی معاہدوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات کو خوشگوار قرار دیا۔

trump-BABY-BALLON-5

لندن میں امریکی صدر کی آمد پر ٹرمپ کی شکل والا دیو ہیکل غبارہ بھی فضا میں بلند کیا گیا جس کی اجازت میئر لندن صادق خان نے دی تھی۔



ٹرمپ کو مہاجرین اور پناہ گزینوں کے حوالے سے متنازع پالیسی کے باعث برطانوی عوام کے غم وغصے کا سامنا ہے۔

trump-BABY-BALLON

یہ غبارہ ٹرمپ کی آمد پر برطانوی شہریوں نے احتجاجاً بنایا ہے اور اسے اڑانے کے لیے 10 ہزار سے زائد افراد نے آن لائن پٹیشن پر دستخط کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |