شام میں امریکی بمباری سے 54 افراد ہلاک

لڑاکا طیاروں نے برف بنانے والی ایک فیکٹری اور اس کے اطراف میں بم برسائے


ویب ڈیسک July 13, 2018
بمباری میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

شام میں امریکی اتحاد کی فضائی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 54 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

شامی خانہ جنگی پر گہری نظررکھنے والی این جی او سیرین آبزرویٹری کے مطابق امریکی اتحادی طیاروں نے داعش کے خلاف کارروائی کے دوران عراقی سرحد کے قریبی علاقے السوسہ میں بمباری کی ہے۔

لڑاکا طیاروں نے برف بنانے والی ایک فیکٹری اور اس کے اطراف میں بم برسائے جس سے 54 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں 30 داعش کے جنگجو اور 24 عام شہری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شامی فوج کی بمباری ، 70 باغی جاں بحق

امریکی اتحاد نے ایک تحریری بیان میں بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا اور اتحادی طیاروں نے عراقی سرحد کے قریب کارروائی کی ہے جس میں عام شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کی ہلاکت کے حوالے سے تمام شواہد اکٹھے کرکے ابتدائی رپورٹس سویلین سیل کو بھیج دی گئی ہیں جو تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لے کر انکوائری رپورٹ تیار کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |