66 فیصد عوام کے نزدیک انتخابات میں نواز شریف کا پلڑا بھاری رہے گا امریکی سروے

سروے میں 60 فیصد افراد نے عمران خان کے لئے مثبت رائے کا اظہار کیا۔

سروے میں 91 فیصد لوگوں نے ملک کے حالات اور مستقبل پر تشویش کا اظہار کیا۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD:
امریکی سروے رپورٹ کے مطابق ملک کی 66 فیصد عوام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں نواز شریف کو ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر دیکھ رہے ہیں جب کہ 60 فیصد عمران خان کے لئے مثبت رائے رکھتے ہیں۔

امریکا کے پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے مارچ میں کرائے گئے اس سروے میں 1201 افراد کی آرا کو شامل کیا گیا، سروے میں 91 فیصد لوگوں نے ملک کے حالات اور مستقبل پر تشویش کا اظہار کیا اور 49 فیصد افراد نے طالبان کو ملک کی سلامتی کے لئے ایک بڑا خطرہ بیان کیا۔


سروے میں صدر آصف زرداری کی شخصیت کے حوالے سے عوام میں منفی سوچ غالب دیکھی گئی، محض 14 فیصد افراد نے صدر زرداری کے حق میں بیان دیا، سروے میں طالبان کے حوالے سے خدشات ظاہر کرنے کے باوجود عوام کی اکثریت نے ملک میں ڈرون حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں متعدد بے گناہ لوگ قتل کئے جاتے ہیں اور انہیں بند ہونا چاہیئے۔

سروے میں لوگوں کی اکثریت نے امریکا کے حوالے سے منفی رائے کا اظہار کیا جب کہ صرف 11 فیصد نے امریکا کے لئے مثبت خیالات کا اظہار کیا اور سروے کی دو تہائی اکثریت نے افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کا خیر مقدم کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story