بھارتی ویزانہ ملنے سے نوجوان کی شادی کھٹائی میں پڑگئی

17جولائی کوریاست بہارمیں شادی طے ہے،اب تک ویزانہیں ملا،اشعر


Staff Reporter July 14, 2018
تیاریاں مکمل ہیں، بھارت جلد ویزادے ،کراچی کے نوجوان کی اپیل۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت کا ویزانہ ملنے کے باعث کراچی کے نوجوان کی شادی کھٹائی میں پڑگئی، نوجوان نے بھارتی وزیرخارجہ اوربھارتی ہائی کمشنرسے جلد ازجلد ویزاہ جاری کرنے کی اپیل کردی۔

گلشن معمار کے رہائشی اشعر رضوی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی 17 جولائی کو بھارتی ریاست بہار میں ان کی کزن سے شادی طے ہے اور اس حوالے سے بھارت میں شادی کی تمام تیاریاں مکمل ہیں تاہم انھیں ویزانہیں دیاجارہا ہے ،انڈیا جانے کے لیے 25 مئی کو ویزے کی درخواست جمع کرائی تھی مگراسے اب تک ویزہ جاری نہیں کیاگیا۔

اشعر نے بتایاکہ شادی میں صرف 4روز رہ گئے ہیں ، ویزانہ ملنے کے باعث وہ اوراس کے اہلخانہ ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ ویزے کے اجرا کیلیے انھوں نے بھارتی ہائی کمشنر، بھارتی وزیر خارجہ اور بھارتی ہائی کمیشن سے بارہا رابطہ کرنے کی کوشش اور ٹوئٹس بھی کیے لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا جبکہ انڈیا میں موجود ان کی منگیتر نے بھی ویزا جاری کرنے سے متعلق وہاں کے متعلقہ حکام سے رابطہ اور ٹوئٹس بھی کیا لیکن وہاں سے بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

اشعررضوی کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو جب درخواست جمع کرائی تھی تو انڈین سفارتخانے کے حکام نے کہا تھاکہ کلیئرنس لیٹر 30 سے 35 دن میں آجائے گا لیکن درخواست جمع کرائے تقریباً 50 روز گزر چکے ہیں اور اب تک انھیں ویزا جاری نہیں کیا جا سکا۔

نوجوان نے مزیدکہاکہ ویزا جاری نہ ہونے کے باعث دونوں خاندانوں کو شدید ذہنی کرب سے گزرنا پڑ رہا ہے ،پاکستان اوربھارتی حکام اس مشکل صورتحال سے نکالنے میں وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ویزے کے اجرا کو یقینی بنائیں تاکہ وہ شادی سے پہلے انڈین پہنچ سکیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |