افغانستان میں اتحادی فورسز کی بمباری41 افراد جاں بحق

خواتین اور بچے بھی شامل، مسجد شہید، متعدد گھر تباہ، پکتیا اور ننگرہار میں کارروائی


خبر ایجنسی July 14, 2018
خواتین اور بچے بھی شامل، مسجد شہید، متعدد گھر تباہ، پکتیا اور ننگرہار میں کارروائی۔ فوٹو: فائل

افغانستان میں امریکی فوج کی بمباری سے41 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ حملے میں ایک مسجد بھی شہید ہوئی جبکہ کئی گھروں، گاڑیوں اور ایک پٹرول پمپ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی طیاروں نے صوبہ پکتیا میں بمباری کی جس سے بھاری جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔ امریکی فوج نے ضلع زرمت میں بمباری کی جبکہ اس دوران زمینی امریکی فوج نے بھی کارروائی کی۔

عینی شاہدین کے مطابق امریکی فوج نے شملزئی گاؤں میں عام شہریوں کے گھروں پرشدید بمباری کی جس کے نتیجے میں خاصدارنامی شخص کا مکان مکمل طور پرتباہ ہوگیا اور وہاں موجود15افراد جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی جاں بحق ہوگئے۔

بمباری کے بعد جب علاقہ مکین لوگوں کو ملبے سے نکالنے کیلئے وہاں پہنچے تو امریکی طیاروں نے پھر بمباری کردی جس مزید افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں