غار سے باہر آنے والے ساتھیوں کے منتظر ’ وائلڈ بورز‘ فٹبالرز نے ٹریننگ شروع کردی

خوشخبری مل جانے کے بعد انھوں نے جمعرات کی شب یکجا ہوکر ٹریننگ کی۔

خوشخبری مل جانے کے بعد انھوں نے جمعرات کی شب یکجا ہوکر ٹریننگ کی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

تھائی لینڈ میں غارمیں پھنسے ساتھی فٹبالرز کی واپسی کے بعد ان کی ٹیم ' وائلڈ بورز ' نے ٹریننگ شروع کردی۔

تھائی لینڈ میں 12 بچوں اور کوچ کو عالمی اور مقامی ڈائیورز نے طویل آپریشن کرکے بحفاظت نکال لیا تھا، اس واقعے کو عالمی سطح پر اجاگر کیاگیا تھا، تھائی لینڈ میں ابھی تک اس پر خوشیاں منائی جارہی ہیں، غار سے نکالے گئے بچوں کے ہوم ٹاؤن مائی سائی میں ان کے ساتھیوں نے پریکٹس روک دی تھی اور وہ اپنے گمشدہ ساتھیوں کی واپسی کی خبرکا انتظار کررہے تھے، تاہم خوشخبری مل جانے کے بعد انھوں نے جمعرات کی شب یکجا ہوکر ٹریننگ کی،وہ اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی جلد فیلڈ میں واپسی کی توقع کررہے ہیں۔


اس موقع پر فٹبالر سوپاگیڈ نے کہا کہ میں اپنے ساتھی فٹبالرز کی جلد صحتیابی کی امید کرتا ہوں تاکہ ہم دوبارہ ملکر فٹبال کھیل سکیں گے، تھائی حکام غار سے بچوں کو نکالے جانے کے آپریشن میں استعمال سامان کیلیے میوزیم بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جبکہ ہالی ووڈ پروڈکشن ہاؤن نے بھی اس واقعے پر فلم بنانے کااعلان کردیا ہے۔

 
Load Next Story