اولمپکس میں برانز میڈلبھارتی پہلوان یوگیشور کی شادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں

یہ بھارت کا ریسلنگ میں اولمپک تاریخ کا تیسرا میڈل ہے۔

ماں نے بیٹے کی شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں

لندن اولمپکس میں برانز میڈل جیتنے والے بھارتی پہلوان یوگیشور پرقسمت مہربان ہوگئی، ہریانہ کی حکومت نے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا والدہ نے شادی کی تیاریاں شروع کردیں۔ یوگیشور دت نے 60 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ میں برانز میڈل اپنے نام کیا تھا انھوں نے ہفتے کے روز ایک ساتھ تین فائٹس میں کامیابی حاصل کرکے یہ میڈل حاصل کیا۔


یہ بھارت کا ریسلنگ میں اولمپک تاریخ کا تیسرا میڈل ہے، اس سے قبل کے ڈی جادھیو نے 1952 اور سشیل کمار نے بیجنگ اولمپکس 2008 میں برانز میڈل جیتا تھا۔ یوگیشور نے کہا کہ میڈل جیتنے کے ساتھ ہی میری زندگی کا خواب پورا ہوگیا ہے۔

ادھر ان کی والدہ کا سوشیلا دیوی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کی شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ ہریانہ کی حکومت نے اپنی اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے اس ریسلر کیلیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے ہریانہ نے دو اور اولمپک میڈلسٹ شوٹر گگن نارنگ اور بیڈمنٹن اسٹار سائنا نیہوال کیلیے بھی ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا اگرچہ یہ دونوں ہریانہ میں نہیں رہتے مگر ان کے خاندان کا تعلق اسی ریاست سے ہونے کی وجہ سے انھیں یہ انعامی رقم دی گئی ہے۔
Load Next Story