بھارتی کرکٹر محمد کیف کا تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کیف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ شائقین سے شیئر کیا۔


خبر ایجنسی July 14, 2018
کیف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ شائقین سے شیئر کیا۔ فوٹو : فائل

سابق بھارتی بیٹسمین محمد کیف نے کھیل سے مکمل ریٹائرمنٹ لے لی، وہ اب تینوں فارمیٹس میں نہیں کھیلیں گے۔

محمد کیف نے تقریباً 12 برس قبل ملک کیلیے آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا، چھ برسوں پر محیط بین الاقوامی کیریئر میں کیف کی انگلینڈ کیخلاف 2002 کی نیٹ ویسٹ سیریز کے فائنل میں 87 کی فتح گر اننگز نمایاںتر ہے،37 سالہ بیٹسمین فیلڈنگ میں انتہائی متحرک ہونے کے ساتھ ساتھ مڈل آرڈر میں انتہائی کارآمد رہے، انھوں نے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کرنے کیلیے 13 جولائی کا انتخاب کیا، اسی دن 16 برس قبل نیٹ ویسٹ ٹرافی کا فائنل منعقد ہوا تھا جس میں ان کی شاندار پرفارمنس کی بدولت بھارت نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

کیف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ شائقین سے شیئر کیا، وہ حالیہ دنوں میں کرکٹ مبصر اور مشہور ہندی کمنٹیٹر بھی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں