نوازشریف کی آمد سینما گھروں اورتھیٹروں کا بزنس متاثر

لوگوں کی بڑی تعداد گھروں تک محدود رہی، سینماگھروں کو شو منسوخ کرنا پڑگئے


Qaiser Iftikhar July 14, 2018
لوگوں کی بڑی تعداد گھروں تک محدود رہی، سینماگھروں کو شو منسوخ کرنا پڑگئے۔ فوٹو : فائل

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی برطانیہ سے پاکستان آمدنے لاہورمیں سینما گھروں اورتھیٹروں کا بزنس متاثرکردیا۔

ایک طرف شائقین کی بڑی تعداد کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد خوف وہراس کاشکاررہی تودوسری جانب موبائل فون سروس بند ہونے کی وجہ سے فلم اوراسٹیج ڈرامہ دیکھنے والوں کی بڑی تعداد گھروں تک محدود رہی۔ جس کی وجہ سے اکثرسینما گھروں کے شو منسوخ کرنا پڑے، جبکہ اسٹیج ڈراموں کے پروڈیوسربھی شوچلانے یا بند رکھنے کی کشمکش سے دوچاررہے۔

اس صورتحال پرشوبز کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ اسٹیج ڈراموں سے وابستہ فنکاروں اور تکنیکاروں کی بڑی تعداد ایسی ہے، جن کومعاوضہ اسی وقت ملتا ہے، جب وہ کام کرتے ہیں۔

لاہورمیں سابق وزیراعظم کے ''استقبال'' کیلیے نکالی جانے والی ریلی سے خوفزدہ ہوکرفیصل آباد، گوجرنوالہ، شیخوپورہ، اوکاڑہ اوردیگرشہروں سے آنے والے اسٹیج ڈراموں کے شائقین یہاں نہ پہنچ سکے۔

دوسری جانب توڑپھوڑکے خوف سے بھی اسٹیج ڈراموں کے شوز نہیں ہوسکے۔ اسی طرح سینما گھروں کے شوز بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظرنہیں چلائے گئے۔ جس سے بہت سے لوگوں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔