پی آئی اے کی پہلی خصوصی حج پروازعازمین کو لے کرمدینہ روانہ

پی آئی اے اس سال بھی اپنے ہی طیاروں سے ہی حج آپریشن مکمل کرے گی


ویب ڈیسک July 14, 2018
عازمین حج کی روانگی 15 اگست تک جاری رہے گی: فوٹو: فائل

پی آئی اے کی پہلی خصوصی حج پروازپی کے 7001 عازمین کولے کر مدینہ روانہ ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پی آئی اے کی پہلی خصوصی حج پروازپی کے 7001 تین سوسے زائد عازمین کو لے کر مدینہ روانہ ہوگئی، پی آئی اے انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے عازمین حج کو رخصت کیا۔

پی آئی اے کے مطابق 250 خصوصی اورشیڈول پروازوں کے ذریعے 60 ہزارسے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا جب کہ پی آئی اے اس سال بھی اپنے ہی طیاروں سے ہی حج آپریشن مکمل کرے گی۔

پی آئی اے حج آپریشن کے دوران بوئنگ 777 اورایئربس 320 طیارے عازمین حج کوسفری سہولیات فراہم کریں گے، عازمین حج کی روانگی 15 اگست تک جاری رہے گی جب کہ پی آئی اے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی واپسی کے لیے 27 اگست سے پروازیں شروع ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں