پاک بھارت سرمایہ کاری معاہدے کوحتمی شکل دی جائےاحمدجواد

عوام کی فلاح،بہبوداورخوشحالی کیلیے نئے راستے تلاش کرنے ہوںگے،خصوصی بات چیت


APP August 13, 2012
عوام کی فلاح،بہبوداورخوشحالی کیلیے نئے راستے تلاش کرنے ہوںگے،خصوصی بات چیت

ہارویسٹ ٹریڈنگ کے چیف ایگزیکٹوآفیسراحمدجوادنے کہاہے کہ پاکستان میںسرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیںاوربھارتی سرمایہ کار اس سے استفادہ کرسکتے ہیں،دونوں ممالک کے مابین براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے پاکستان اوربھارت دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے کوحتمی شکل دیں۔

اتوار کوخصوصّّّی گفتگومیں انھوںنے کہاکہ ہمیں اپنے عوام کی فلاح و بہبود اورخوشحالی کیلیے نئے راستے تلاش کرنے ہوںگے ، براہ راست سرمایہ کاری اور دوطرفہ تجارت کے حوالے سے دونوں ممالک کی تاجر برادری کوکچھ خدشات کاسامناہے جن کے ازالے کیلیے درمیانہ راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے،احمدجوادنے کہاکہ دونوں ممالک کی حکومتوںکو چاہیے کہ وہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے بھرپور اقدامات کریں۔

دونوں ممالک میں چند چھوٹے گروہ دوطرفہ تجارت کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرناچاہتے ہیںلیکن عوام کی اکثریت ہمسایہ ملک کے ساتھ تجارت کے فروغ کی خواہاںہے،احمدجواد نے بتایاکہ آبادی کے لحاظ سے بھارت دوسرا جبکہ پاکستان چھٹا بڑا ملک ہے اور دونوں ممالک میں وسیع منڈیاں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں