نواز شریف مریم اور کیپٹن ر صفدر کی احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیلیں تیار
مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلیں پیر کو دائر کئے جانے کا امکان ہے
احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی اپیلیں تیار کرلی گئی ہے۔
احتساب عدالت نے لندن فلیٹ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل تیار ہوگئی ہے۔ مریم نواز کے وکلاء نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کرکے وکالت نامہ پر دستخط کروا لیے ہیں۔ کیپٹن صفدر نے بھی وکالت نامے اور اپیل پر دستخط کردیے ہیں۔ پیر کو احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس؛ نواز شریف کو 10 اور مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا
عدالت سے اپیل کا فیصلہ آنے تک کیپٹن صفدر کی ایک سال کی سزا معطل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ وکلا سے مشاورت کے بعد نواز شریف کی اپیل بھی پیر کو دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔