بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف نوکوٹ میں شٹرڈاؤن ہڑتال

20 گھنٹے بجلی بند رہنے سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا، تاجر برادری


Nama Nigar May 08, 2013
تاجر برادری کا کہنا تھا کہ بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے کاروباری زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: نوکوٹ میں بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بیوپاری ایسوسی ایشن کی اپیل پر شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

تمام کاروباری مراکز اسٹیشن روڈ، مین شاہی بازار، ملک شاپنگ سینٹر، خواجہ چوک، بس اسٹینڈ روڈ مکمل طور بند رہے۔ اس موقع پر تاجر برادری کا کہنا تھا کہ بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے کاروباری زندگی کو مفلوج کر دیا ہے جبکہ شہر میں پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں گھروں میں بیٹھنا بھی دشوار ہے۔



انہوں نے کہا کہ آج کی پُر امن ہڑتال پر بھی حیسکو حکام نے نوٹس لے کر غیر علانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور اگلے مرحلے میں حیسکو دفاتر کا گھیراؤ اور نوکوٹ میرپورخاص روڈ بلاک کر کے ٹریفک معطل کر دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں