مٹیاری پی پی اور فنکشنل لیگ میں زبردست مقابلہ متوقع

مخدوم اور ہالا ہاؤس میں صلح ،صدر الدین شاہ کے دوروں کے بعد دونوں جماعتوں کی پوزیشن مضبوط


Nama Nigar May 08, 2013
پی ایس 44 پر پی پی کے رفیق الزماں اور فنکشنل کے محمد علی شاہ جاموٹ میں زبردست مقابلے کی توقع ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: مٹیاری ضلع میں ایک قومی اور 2 صوبائی نشستوں کیلیے 261 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے جبکہ 2 لاکھ 80 ہزار ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کرینگے۔

مٹیاری کی 261 پولنگ اسٹیشنز میں سے 124 کو حساس ترین، 100 کو حساس جبکہ صرف 37 غیر حساس قرار دیئےگئے ہیں۔ پی ایس 44 پر ، 142031 جبکہ پی ایس 43 پر 138711 ووٹرز اپنا ووٹ دیں گے۔ قومی اسمبلی این اے 218 پر پی پی کے مخدوم امین فہیم، فنکشنل کے عبدالغفور میمن میں دلچسپ مقابلہ ہورہا ہے۔



پی ایس 44 پر پی پی کے رفیق الزماں اور فنکشنل کے محمد علی شاہ جاموٹ میں زبردست مقابلے کی توقع ہے، اسی طرح پی ایس 43 پر پی پی کے مخدوم جمیل الزماں اور فنکشنل کے رئیس نذیر احمد راہو میں بھی دلچسپ مقابلہ ہورہا ہے۔ مٹیاری ضلع میں پی پی کے ساتھ ساتھ دوسری پارٹیوں خصوصاً فنکشنل کے کارکنوں میں بھی جوش و جذبہ نظر آرہا ہے۔

10جماعتی اتحادکو شکست دینے کے لیے مخدوم ہاؤس اور ہالا ہاؤس میں صلح ہونے کے بعدپی پی کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے جبکہ فنکشنل کے مرکزی رہنماؤں صدر الدین شاہ راشدی، عمر مصطفی راشدی کے مٹیاری ضلع کے دوروں نے صورت حال کو بہت تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں