ٹنڈو الہیار کے287میں سے74پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار

ضلع بھر میں ایک ہزار پولیس اہلکار گشت کریں گے، رینجرز اور فوج بھی الرٹ، داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلیے حتمی پلان مرتب کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

11 مئی کو الیکشن کے لیے ٹنڈوالٰہیار ضلع میں 287 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 74 کو انتہائی حساس، 36 حساس جبکہ 177 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

ایک ہزار پولیس اہلکار ضلع بھر میں گشت کرینگے جبکہ 700 اہلکاروں کو 11 مئی کے دن کیلیے اجرت پر رکھا جائیگا جو پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیے جائیں گے جبکہ 100 سے زائد رینجرز کے جوان اور پاک فوج کابھی گشت جاری رہے گا۔ ضلع میں ایک قومی اور 2 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے 3 لاکھ سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔




حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلیے حتمی پلان مرتب کرلیا ہے۔ دوسری جانب رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مدثر جمیل باجوہ نے ایکسپریس کو بتایاکہ ضلع بھر میں ہمارے 100 کے قریب جوان 7 مئی سے ہی اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دینا شروع کردیں گے جو ٹنڈوالٰہیار، جھنڈو مری اور چمبڑ میں گشت کرینگے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ہم الیکشن سے 3 دن قبل ہی ضلع بھر کی مین شاہراہوں پر سخت چیکنگ کرینگے تاکہ 11 مئی کو کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔ادھر ایکسپریس کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے 150 جوان ضلع میں پہنچ گئے ہیں جو تینوں تعلقوں میں گشت کرینگے۔
Load Next Story