سانگھڑ کے136پولنگ اسٹیشن حساس قراردے دیے گئے

4 ہزار پولیس اہلکار تعینات، فوج اور رینجرز کے جوان بھی موجود رہیں گے

ایس ایس پی سانگھڑ نے بتایا کہ الیکشن کو پرامن بنانے کے لیے پولیس کی 4 ہزار نفری تعینات کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

الیکشن2013 پرامن ماحول میں منعقد کرنے کیلیے حکمت عملی تیار کرلی گئی، ضلع سانگھڑ کی136 پولنگ اسٹیشن حساس قرار۔

پولیس کے گشت میں اضافہ کردیا گیا، یہ بات ایس ایس پی سانگھڑ ثاقب سلطان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے بتایا کہ الیکشن کو پرامن بنانے کے لیے پولیس کی 4 ہزار نفری تعینات کی جائے گی جبکہ قومی رضاکار اور محکمہ جنگلات کے جوان بھی الیکشن ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔ ضلع سانگھڑ کے 738 پولنگ اسٹیشن میں سے136 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ۔




جس میں تعلقہ سنجھورو، شہداد پور، ٹنڈو آدم، کھپرو، لنڈو، کاہی، کچھ علاقوں کو پرانی دشمنی کی بنا پر احساس قرار دیا گیا، علاوہ ازیں پولیس کی مدد کے لیے آرمی اور رینجرز بھی موجود رہیں گی۔
Load Next Story