لندن اولمپکس کا میلہ آج ختم ہوجائیگا

تین گھنٹوں کی تقریب میں برطانیہ کے چار ہزار گلوکار پرفارم کریں...

لندن کی رنگارنگ تقریب میں دنیا کے سب سے بڑے اسپورٹس میلے کا اختتام ہوجائیگا. فوٹو:اے ایف پی

دنیا کا سب سے بڑا اسپورٹس میلہ آج رنگا رنگ تقریب میں اختتام پذیرہوجائےگا۔ لندن، رنگارنگ اختتامی تقریب کے بعداولمپکس کاجھنڈاآئندہ اولمپک کے میزبان شہرکے سپرد کردے گا۔

کھیلوں کے میگا ایونٹ کی اختتامی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے اربوں ڈالرخرچ کیے گئے ۔ تقریب کو چار چاند لگانے کے لیے برطانوی معروف"سپائس گرلز"،بینڈ ختم ہونے کی ایک دہائی بعد شائقین کو دوبارہ ایک ساتھ نظر آئیں گی ۔

تین گھنٹوں کی تقریب میں برطانیہ کے چار ہزار گلوکار پرفارم کریں گے جن میں کوئن، جورج مائکل، ون ڈائریکشن، پٹ شاپ بوئز اور ڈارسی بسلز شامل ہیں۔


پارٹی تھیم پر مبنی احتتامی تقریب میں معروف برطانوی ریپر ٹینی ٹیمپا اور جیسی جے بھی مداحوں کے لیے پرفارم کریں گیں۔

تقریب میں برطانیہ کے پچاس سالوں کے بہترین گانوں سے ٹائٹل سونگ بھی تیار کیا گیا ہے جس میں بیٹلز، رولنگ سٹونز اور ایلٹن جان کے معروف گانے بھی شامل ہوں گے۔

میگا ایونٹ میں لائیو کنسرٹ کے علاوہ فیشن شو بھی ہو گا، جس میں برطانیہ کی سپر ماڈلز تقریب کو چار چاند لگایں گی۔

دو ہزار سولہ اولمپکس کی میزبانی کے لیے اولمپک کا جھنڈا وصول کرتے وقت، برازیلین فنکار بھی اپنی ثقافت کی جھلک پیش کریں گے۔لندن اولمپکس کی اختتامی تقریب کو دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد لوگ براہ راست دیکھیں گے۔
Load Next Story