تھیلیسیمیا کا عالمی دن آج منایاجائے گا

تھیلیسمیا کے مریضوں کی زندگیاں بچانے کیلیے سالانہ ڈیڑھ لاکھ خون کی بوتلوں کی اشد ضرورت پڑتی ہے۔


Staff Reporter May 08, 2013
تھیلیسمیا کے مریضوں کی زندگیاں بچانے کیلیے سالانہ ڈیڑھ لاکھ خون کی بوتلوں کی اشد ضرورت پڑتی ہے۔ فوٹو: فائل

تھیلیسیمیا کا عالمی دن آج (بدھ) کومنایاجارہا ہے۔

جس میں مختلف غیرسرکاری تنظیمیں بھرپور حصہ لیتی ہیں، ادھرتھیلیسیمیامیں مبتلا بچوں کی زندگیوں کوبچانے کیلیے ملک میں خون کی قلت پیدا ہوگئی، متاثرہ والدین اپنے بچوں کے چہروں پرحقیقی خوشیاں دیکھنے کیلیے مارے مارے پھرتے ہیں، تھیلیسمیا کے مریضوں کی زندگیاں بچانے کیلیے سالانہ ڈیڑھ لاکھ خون کی بوتلوں کی اشد ضرورت پڑتی ہے۔

متاثرہ بچوں کے علاج پر سالانہ 10 ارب روپے کے اخراجات آتے ہیں تاہم حکومتی سطح پرکوئی ایسا ادار نہیں جہاں بچوں کو بلامعاوضہ خون کی فراہمی کی جا سکے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں