الیکشن2013 اسکول اور کالج کل سے اتوار تک بند رہیں گے
جوڈیشل افسران کی انتخابی مواد ترسیل میں مصروفیت کے باعث جمعہ کو عدالتی کارروائیاں بھی بند رکھنے کی منظوری
صوبائی محکمہ تعلیم نے عام انتخابات کے سلسلے میں سندھ بھرمیں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔
جس کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری ونجی اسکول اورکالج جمعرات 9مئی سے اتوار12مئی تک بند رہیں گے اورتعلیمی سلسلہ 13مئی سے ایک بارپھرشروع ہوگا،نجی اسکولوں کی ایک ایسوسی ایشنزنے محکمہ تعلیم کے اختیارات کااز خوداستعمال کرتے ہوئے نجی اسکول 8مئی سے 13مئی تک بند رکھنے کااعلان کردیاہے۔
ادھر سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیرعالم نے ماتحت عدالتوں کے جوڈیشل افسران کی انتخابی مواد کی ترسیل میں مصروفیت کے باعث جمعہ 10مئی کو عدالتی کارروائیاں بند رکھنے کی منظوری دی ہے، تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم نے عام انتخابات کے سلسلے میں سندھ بھرمیں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جس کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری ونجی اسکول اورکالج جمعرات 9مئی سے اتوار12مئی تک بند رہیں گے تاہم آج 8مئی کوکراچی سمیت سندھ بھرکے سرکاری اسکول اورکالج کھلے رہیں گے، نجی اسکولوں کی ایک ایسوسی ایشنزنے محکمہ تعلیم کے اختیارات کااز خوداستعمال کرتے ہوئے نجی اسکول 8مئی سے 13مئی تک بند رکھنے کااعلان کردیاہے، سیکریٹری تعلیم شفیق میسہڑنے ''ایکسپریس''کوبتایاکہ آج بدھ 8مئی کوتعلیمی ادارے کھلے رکھنے کافیصلہ کیاگیاہے اس فیصلے کااطلاق نجی اسکولوں پر بھی ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت سندھ کی منظوری کے بعدصوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے انتخابی تعطیلات کانوٹیفکیشن منگل کی شام جاری کیاگیاجبکہ نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشنز اورسربراہوں نے محکمہ تعلیم کافیصلہ سامنے آنے سے قبل منگل کی صبح ہی نجی تعلیمی اداروں میں8 مئی سے ہی تعطیلات کااعلان کردیا،علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیرعالم نے ماتحت عدالتوں کے جوڈیشل افسران کی انتخابی مواد کی ترسیل میں مصروفیت کے باعث جمعہ 10مئی کو عدالتی کارروائیاں بند رکھنے کی منظوری دی ہے۔
رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ عبدالمالک گدی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وہ جوڈیشل افسران جو انتخابی عمل میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر، ریٹرننگ افسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں اور انتخابی مواد اور عملے کی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی نگرانی میں بحفاظت متعلقہ مقامات تک ترسیل کی ذمے داری پر مامور ہیں ان کی سہولت کے لیے جمعہ 10مئی کوسندھ کی ماتحت عدالتیں عدالتی کارروائیوں کے لیے بند ہوں گی۔