پی ایس او میں 64 ارب کے اسکینڈل 5 سابق جنرل منیجرز گرفتار

آئل مارکٹنگ کے 5 سابقہ جنرل مینجرز کو کراچی، اسلام آباداورگلگت سے گرفتار کیا گیا، نیب


ویب ڈیسک July 14, 2018
ملزمان پرغیر قانونی طریقے سےنجی پیٹرولیم کمپنی کو ٹھیکا دینے کا الزام ہے، نیب۔ (فوٹو: فائل)

نیب نے مختلف کارروائیوں کے دوران پی ایس او میں 64 ارب روپے کی مبینہ کرپشن میں ملوث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے 5 سابق مینجرز کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کراچی کے حکام نے 5 آئل کمپنوں کےدفاتر پر چھاپہ مار کر سابقہ جنرل منیجرز کو گرفتار کرلیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس او کے 64 ارب کے اسکینڈل میں ملوث آئل مارکیٹنگ کے 5 سابق منیجرز کو کراچی، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا ہے، ملزمان میں اختر ضمیر، کامران افتخار لاری، قیصرجمال، ذوالفقار جعفری اور نذرعلی زیدی شامل ہیں۔

اعلامیئے کے مطابق ملزمان پر غیر قانونی طریقے سے نجی پیٹرولیم کمپنی کو ٹھیکا دینے کا الزام ہے اور پی ایس او کو غیر معیاری پروڈکٹس سپلائی کی گئی، جس سے قومی خزانے کو 64 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ نیب کے مطابق عدالت کی جانب سے اختر ضمیر اور قیصر جمال کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے جب کہ ملزم کامران افتخار میڈیکل بنیاد پر جوڈیشل کر دئا گیا ہے۔ اسلام آباد اور گلگت سے گرفتار کئے جانے والے ملزمان کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |