شاہ زیب قتل کیس میں 3 گواہوں کے بیان قلمبند ہوگئے

شاہ رخ جتوئی کی بے گناہی ثابت کرنے والے گواہ وکیل سرکار کی جرح پر خاموش.


Staff Reporter May 08, 2013
طرفین کے وکلا آج حتمی دلائل دیں گے ، 8 گواہ پہلے ہی فہرست سے خارج ہوچکے فوٹو: فائل

شاہ زیب قتل کیس میں ملزم شاہ رخ جتوئی کی بے گناہی ثابت کرنے کیلیے تین گواہوں نے اپنے بیانات قلبند کرادیے ہیں وکلائے صفائی نے 8 گواہوں کو فہرست سے خارج کردیا تھا۔

طرفین کے وکلا آج حتمی دلائل دیں گے،ملزمان شاہ رخ جتوئی ، سراج تالپور،سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن کے روبرو منگل کو پیش کیا گیا،وکلائے صفائی نے 3 گواہوں کو بے گناہی ثابت کرنے کیلیے عدالت میں پیش کیا،گواہ میجر(ر) سید آصف نبی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایچ اے نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم شاہ رخ جتوئی کی گاڑی جس پلاٹ سے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اس پلاٹ کے مالک نے پلاٹ میں تعمیرات کے لیے کھدائی کی تحریری درخواست دی تھی، تاہم پلاٹ کے مالک نے کام سے متعلق اطلاع دی اور نہ ہی پلاٹ مالکان نے گاڑی سے متعلق مطلع کیا،گواہ محمد اقبال درانی نے عدالت کو بتایا کہ وقوعے کے روز وہ رات کو سامان خریدنے گھر سے نکلا تھا گلی کے کونے پر پہنچا تو ایک گاڑی بنگلے سے ٹکرائی تھی چند لوگ جمع تھے بعدازاں پولیس آگئی اور اس سے معلومات حاصل کی اس نے پولیس افسر کو گواہ بنانے کیلیے خود کو پیش کیا تھا ۔



تاہم پولیس نے بلوایا اور نہ ہی کسی بیان لیا،اس موقع پر وکیل سرکار عبدالمعروف نے جرح کرتے ہوئے گواہ سے دریافت کیا کہ اسکے شناختی کارڈ پر مستقل پتہ کوثر نیاری کالونی درج ہے وہ ڈی ایچ اے میں کہاں رہتے تھے جس پر اس نے بتایا کہ مستقل پتہ کوثرنیازی کالونی کا ہے تاہم وہ ڈی ایچ اے میں کرائے پر رہتا ہے ، کرایہ نامہ طلب کرنے پر گواہ نے انکار کردیا،تیسرے گواہ نے بتایا کہ وہ سکھر کا رہائشی ہے اور غلام اکبر جتوئی انکا پڑوسی ہے23 جنوری کو انکی طبعیت خراب ہونے کے باعث وہ کراچی سکندر علی جتوئی کے بنگے آئے تھے۔

وقوعے کے روز سکندرجتوئی کے ڈرائیور اسے گیسٹ ہاؤس سے بنگلے لائے تھے جہاں اشرف علی جتوئی ، اظہر ، اکبر ، شاہ رخ جتوئی سمیت 6 افراد غلام اکبر کے علاج کیلیے بیرون ملک جانے کیلیے ایئرپورٹ نکلے تھے رات 12 بجے تک ائرپورٹ میں تھے،وکیل سرکار کی جرح پر گواہ کوئی دستاویز پیش نہ کرسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں