اپر دیر گاڑی پر بم دھماکے میں جماعت اسلامی کے امیدوار کا بیٹا اور ڈرائیور جاں بحق

ملک بہرام بیٹے سمیت گاڑی میں انتخابی مہم کے لئے جارہے تھے کہ اخگرام کے علاقے میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹ گیا


ویب ڈیسک May 08, 2013
دھماکےمیں گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں جماعت اسلامی کے امیدوار ملک بہرام خان کا بیٹا اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے جبکہ ملک بہرام سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔


حلقہ پی کے 93 سے جماعت اسلامی کے امیدوار ملک بہرام خان بیٹے سمیت گاڑی میں انتخابی مہم کے لئے جارہے تھے کہ اخگرام کے علاقے میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹ گیا جس سے ملک بہرام خان کا بیٹا ابوبکر اور ڈرائیور حضرت خان جاں بحق جبکہ ملک بہرام خان سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکےمیں گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں