پاکستان نے سراج رئیسانی کی صورت میں بہادر محب وطن کھودیا آرمی چیف

سراج رئیسانی کو ان کے عزم اور پاکستان کے لیے کردار کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا، آرمی چیف


ویب ڈیسک July 14, 2018
آرمی چیف کا کوئٹہ کا دورہ، سراج رئیسانی کی شہادت پر اظہار افسوس (فوٹو: آئی ایس پی آر)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید سراج رئیسانی کوملک کا سپاہی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے سراج رئیسانی کی صورت میں بہادر محب وطن کھودیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدہ باجوہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے گزشتہ روز مستونگ میں شہید ہونے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی امیدوار سراج رئیسانی کے لواحقین سے مل کر واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، آرمی چیف نے شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کی۔

دورے کے دوران پاک فوج کے سربراہ نے شہید سراج رئیسانی کی نمازجنازہ میں شرکت کی جب کہ سی ایم ایچ میں واقعے کے زخمیوں کی عیادت کی۔



اس موقع پر آرمی چیف نے شہید سراج رئیسانی کو پاکستان کا بہادر سپاہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سراج رئیسانی کی صورت میں ہم نے جان نچھاور کرنے والا محبت وطن پاکستانی کھو دیا، پاکستان سراج رئیسانی کی قربانیاں یاد رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن قوتوں کا جرأت مندانہ مقابلہ کریں گے اور بحیثیت قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دیں گے، امن کی طرف سفر ابھی منزل تک نہیں پہنچا لیکن کامیابی سے امن کے حصول کے قریب ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مستونگ میں خودکش حملے کے نتیجے میں سراج رئیسانی سمیت 130 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں