قوانین کی خلاف ورزی 4 بیمہ وتکافل کمپنیوں کو شو کاز نوٹس

ایس ای سی پی کا 14 فرمز کو انضباطی قواعد و اکاوئنٹنگ اسٹینڈرز کی خلاف ورزی پر انتباہ

لائسنس کے اجرا کیلیے پاکستان انشورنس انسٹیٹیوٹ کو انشورنس سرویئرز کی جانچ کی ہدایت۔ فوٹو ڈیزائن: جمال خورشید/ فائل

سیکیورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیز آرڈیننس مجریہ 1984 اورانشورنس آرڈیننس مجریہ 2000 کی خلاف ورزی کرنے پر 4 بیمہ اور تکافل کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کر دیے ہیں جبکہ 14 کمپنیوں کو انضباطی قواعداوراکاوئنٹنگ اسٹینڈرزکی خلاف ورزی کرنے پر انتباہ کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

اظہار وجوہ اورانتباہ کے نوٹسز ایس ای سی پی کے انشورنس ڈویژن کے جانب سے تکافل کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹرز کو جاری کیے گئے ہیں، اپریل 2013 میں ہی ایس ای سی پی نے ایک تکافل کمپنی کے خلاف انشورنس آرڈیننس مجریہ 2000کے قواعد کی خلاف ورزی پر3 آڈرز پاس کیے جبکہ ایک آڈر کمپنیز آرڈیننس مجریہ 1984کے سیکشن 187(h) کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا۔




انشورنس آرڈیننس مجریہ 2000کے سیکشن 130 (2) کی خلاف ورزی پر ایک لائف انشورنس کمپنی کے خلاف بھی آڈر جاری کیا گیا، اس کے علاوہ 2 انشورنس کمپنیوں کے خلاف آڈرز جاری کیے گئے جبکہ 4 انشورنس کمپنیوں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی، تمام انشورنس سرویئرز کو یکساں کاروباری مواقع فراہم کرنے اور شفافیت لانے کے لیے پاکستان انشورنس انسٹیٹیوٹ کو تمام انشورنس سرویئرز کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کی بنیاد پر ایس ای سی پی انشورنس سرویئرز کو لائسنس کا اجرا کرے گا۔
Load Next Story