سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عمران خان نے کاکل بنوں اور کوئٹہ کا جلسہ ملتوی کردیا

پارٹی نے سانحہ مستونگ، پشاور، بنوں کے موجودہ حالات کے پیش نظر اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان پی ٹی آئی


News Agencies July 15, 2018
پارٹی نے سانحہ مستونگ، پشاور، بنوں کے موجودہ حالات کے پیش نظر اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان پی ٹی آئی۔ فوٹو:فائل

عمران خان نے کاکل، بنوں اور17جولائی کوکوئٹہ میں ہونے والا جلسہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرملتوی کر دیاگیا ہے۔

تحریک انصاف کے ضلعی صدروعمران خان کے انتخابی مہم کے انچارج مطیع اللہ خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 16 جولائی کو بنوں میں ہونے والاتحریک انصاف کاجلسہ ملتوی کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان نے بتایا کہ پی آٹی آئی کے زیر اہتمام 17 جولائی کو کوئٹہ میں جلسہ منعقد کرنے کا پروگرام تھا، تاہم پارٹی نے سانحہ مستونگ، پشاور، بنوں کے موجودہ حالات کے پیش نظر اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں