192 ممالک کا ’’ترک وطن‘‘ معاہدے پر اتفاق

معاہدے کا مقصد انسانی اسمگلنگ پر قابو پانا بھی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ


News Agencies July 15, 2018
معاہدے کا مقصد انسانی اسمگلنگ پر قابو پانا بھی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دنیا کے 192 ممالک کے مابین ترک وطن کے ایک عالمگیر معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر ترک وطن کے عمل کو محفوظ اور منظم بنانا ہے جبکہ امریکا ان ممالک میں شامل نہیں۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفاتر سے ہفتے کو ملنے والی مختلف خبر ایجنسیوں کی رپورٹوں کے مطابق اس ''مائیگریشن پیکٹ'' پر اتفاق رائے دراصل ڈیڑھ سال تک جاری رہنے والے کٹھن مذاکرات کے بعد ایک ایسی مشترکہ دستاویز کی منظوری کی صورت میں ہوا، جس پر دنیا کے تقریباً سبھی ممالک کے نمائندوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

معاہدے کی اسی سال دسمبر میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے وزرا کے مراکش میں ہونے والے ایک اجلاس میں توثیق ابھی باقی ہے، عالمی ادارے کے رکن ممالک اس معاہدے پر عمل درآمد کے قانوناً پابند نہیں ہوں گے لیکن اس معاہدے کی جنرل اسمبلی میں منظوری بذات خود ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں