11 مئی پاکستان کی قسمت بدلنے کا دن ہے علی ظفر

امریکا سے کنسرٹ چھوڑ کر صرف ووٹ ڈالنے آیا ہوں، ووٹ ضرور ڈالیں، گفتگو


Showbiz Reporter May 08, 2013
امریکا سے کنسرٹ چھوڑ کر صرف ووٹ ڈالنے آیا ہوں، ووٹ ضرور ڈالیں، گفتگو فوٹو : فائل

گلوکارو اداکارعلی ظفر نے کہا ہے کہ 11 مئی پاکستان کی قسمت بدلنے کا دن ہے ہمیں ایک پلیٹ فارم پرکھڑے ہوکراپنے ملک کے مستقبل کوسنوارنا ہوگا اور اپنی عوام کو ایک قوم بنانا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ میں یوایس سے اپنا کنسرٹ چھوڑ کر پاکستان صرف ووٹ ڈالنے آیا ہوں اور اپنی فیملی دوستوں اور اپنے چاہنے والوں سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس بار ووٹ ضرور ڈالیں تاکہ ہم اس فرسودہ نظام سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیں شناخت دی ہے یہ ہماری دھرتی ماں ہے مگر ہم نے اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اگر اب بھی کوئی بہتر فیصلہ نہ کیا تو آنے والی نسل ہم سے جواب مانگے گی۔



ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا جمہوری حق ہے کہ میں ووٹ دوں مگر میں فلحال یہ بتانا مناسب نہیں سمجھتا کہ میں کسے ووٹ دونگا۔ انھوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنی آنے والی نسل کے بہتر مستقبل کے بارے میں سوچتے ہوئے بہتر لیڈرشپ کا انتخاب کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں