تھائی لینڈ میں پہلی پاکستان سنگل کنٹری نمائش

ٹی ڈیپ نے اہتمام کیا،فارما،اسپورٹس گڈزودیگرشعبوں کی اہم کمپنیوں کی شرکت

ٹی ڈیپ نے اہتمام کیا،فارما،اسپورٹس گڈزودیگرشعبوں کی اہم کمپنیوں کی شرکت۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ) کے زیرانتظام ایمرجنگ پاکستان کے عنوان سے تھائی لینڈ میں پہلی پاکستان سنگل کنٹری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ) کے زیرانتظام ایمرجنگ پاکستان کے عنوان سے تھائی لینڈ میں پہلی پاکستان سنگل کنٹری نمائش کا اہتمام کیا جو 13 جولائی کوکوئن سریکٹ کنونشن سینٹر بنکاک میں شروع ہوئی اور اتوار 15 جولائی کو ختم ہوگی جس میں فشریز، اسپورٹس گڈز، سرجیکل، فارما، ہینڈی کرافٹ، کٹلری، فرنیچر اور ڈیزائنرویئر سیکٹر کی اہم کمپنیوں نے شرکت کی۔

اس ایونٹ کا مقصد پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان مستقبل میں آزادتجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے پیش نظر دونوں ملکوں کے مفادات کو فروغ دینا ہے، اس نمائش سے دونوں ملکوں کے تاجروں کو آپس میں طویل مدتی کاروباری تعلقات قائم کرنے کا موقع ملا۔


تھائی لینڈ میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد نے تھائی نائب وزیرتجارت ساکون وارانیوواتانا کو افتتاحی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا جس میں مختلف ملکوں کے سفرا اور کاروباری برادی نے شرکت کی۔

تقریب سے پاکستان کا شاندار تصور ابھرا اور مینوفیکچرنگ، لیبر، زراعت، ساحت سمیت مختلف شعبوں میں بڑا پوٹینشل اجاگر ہوا، متحرک اور ڈائنامک ڈیزائن پوٹینشل کو پیش کرنے کے لیے فیشن شو کا بھی انعقاد کیاگیا جسے ہائی پروفائل شخصیات اور مہمانوں نے خوب سراہا۔

مہمان خصوصی نے سفارتکاروں اور مہمانوں کے ساتھ نمائش میں پاکستانی مصنوعات کے اسٹالز کادورہ کیا اور اشیا کے معیار کی تعریف کی۔ انھوں نے پاکستانی فرمز کو دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری روابط کو مضبوط بنانے کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، ایونٹ میں ایس ایم ایز اور ویمن انٹرپرینیورز سمیت پاکستان کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 68 نمائش کنندگان اپنی مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔

 
Load Next Story