ٹرمپ تجارتی اقدامات یورپی یونین کی چین وجاپان سے تعلقات کوفروغ دینے کی کوشش

جاپان کے ساتھ ڈیل اب تک کی سب سے بڑی ڈیل ہے، مارگریٹیز شیناس


خبر ایجنسی July 15, 2018
جاپان کے ساتھ ڈیل اب تک کی سب سے بڑی ڈیل ہے، مارگریٹیز شیناس۔ فوٹو:فائل

یورپی یونین کے اعلیٰ حکام امریکی صدر ٹرمپ کے تجارتی اقدامات کے خلاف چین وجاپان سے تعلقات کوفروغ دینے کے لیے سرگرم ہوگئے تاہم اس سلسلے میں وہ آئندہ ہفتے چین و جاپان کے دورے کریں گے۔

یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک اور ای یو کمیشن سررابہ جین کلاؤنڈ جنکر کے دورے میں جاپان کے ساتھ آزادتجارتی معاہدے پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

یورپی کمیشن کے ترجمان مارگریٹیز شیناس نے کہا کہ جاپان کے ساتھ ڈیل اب تک کی سب سے بڑی ڈیل ہے،دونوں یورپی لیڈرز پیر کو چین میں صدر زی جن پنگ اور وزیراعظم لی سے ملاقات کریں گے اور واشنگٹن کے ساتھ تجارتی کشیدگی پر غور ہوگا۔

یاد رہے کہ یہ دورہ ایسے وقت کیا جا رہا ہے جب یورپی یونین ٹرمپ کی امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت تجارتی تحفظ کے اقدامات کے خلاف اتحاد تشکیل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں