سندھ میں کسی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی شاہی سید

عہدیداران اور کارکنان انتخابی مہم بھر پور انداز میں جاری رکھیں.

عہدیداران اور کارکنان انتخابی مہم بھر پور انداز میں جاری رکھیں۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی صوبائی تھنک ٹینک کے اجلاس میں الیکشن مہم کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اجلاس کے بعد صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے کسی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی ہے،اے این پی سندھ بھر سے عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی، اے این پی سندھ نے اب تک کسی سیاسی جماعت سے کسی قسم کی ایڈجسٹمنٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔




پارٹی عہدیداران و کارکنان کو ہدایات جاری کی ہے کہ انتخابی مہم بھر پور انداز سے جاری رکھیں عوام سے رابطے میں رہیں، ایک مخصوص مائنڈ سیٹ اور سازشی عناصر شب و روز ہمارے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے میں مصروف ہیں کارکنان تمام تر سازشوں کو ناکام بنائیں، پارٹی کارکنان کو سختی سے ہدایات جاری کی ہے کہ الیکشن کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی شہدا کے خون سے روگردانی کے مترادف ہے۔
Load Next Story