شاہد رسام کی پینٹنگ کرسٹیز ساڑھے 11 لاکھ روپے میں نیلام
یہ پینٹگ ایک مکسڈ میڈیا آن کینوس ہے یہ پینٹنگ 2004میں بنائی گئی تھی
PESHAWAR:
بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور و مجسمہ ساز شاہد رسام کی تصویر دبئی میں گیارہ لاکھ پچاس ہزار روپے میں نیلام ہوئی۔
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے لیے دبئی میں ہونے والے کرسٹیز کے آکشن کی تقریب ہوٹل مینا السلام میں ہوئی، گل جی کی پینٹنگ سب سے زیادہ رقم میں نیلام ہوئی جبکہ نوجوان اور سینئرز ہم عصر مصوروں میں شاہد رسام کی بنائی ہوئی پینٹگ ''ورشپرز اینڈ سنرز'' گیارہ لاکھ پچاس ہزار میں نیلام ہوئی، یہ پینٹگ ایک مکسڈ میڈیا آن کینوس ہے یہ پینٹنگ 2004میں بنائی گئی تھی جو کہ کراچی کی کینوس گیلری میں نمائش کیلیے رکھی گئی،شاہد رسام نے آرٹ کی تعلیم لندن کے سینٹ مارٹن کالج آف آرٹ سے حاصل کی،آج کل وہ یو اے ای، یونیورسٹی العین، لیونگ آرٹ سینٹر ٹورنٹومیں وزٹنگ لیکچرار کے طور پر فائز ہیں۔