نوازشریف اور مریم نواز کی بیرکوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
نوازشریف اور مریم نواز کی بیرکوں کی جانب پولیس اہلکاروں کو بھی جانے کی اجازت نہیں
سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی بیرکوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جب کہ انہیں جیل کے اندر ضرورت کی چیزیں فراہم کرنے کے لئے مشقتی بھی فراہم کردیئے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں دوسرا روز شروع ہوچکا ہے۔ شریف خاندان کے چند افراد نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے جیل میں دوسری رات گزارنے کے بعد حسب معمول نماز فجر ادا کی اور تلاوت قرآن پاک کی۔ نوازشریف نے ناشتے سے قبل چہل قدمی کی اور ادویات لیں ۔ پھر اپنی صاحبزادی کے ہمراہ ڈبل روٹی، جام، چائے اور جوس کے ساتھ ناشتہ کیا۔
نوازشریف نے اخبارات کی فراہمی کا مطالبہ کیا تو انہیں قومی اخبارات فراہم کردیئے گے، نوازشریف کو بی کلاس اورمریم نواز کو خواتین وارڈ میں کمرہ الاٹ کیا گیا ہے۔ دونوں کو قیدی یونیفارم فراہم کر دیئے گئے ہیں جبکہ وی آئی پی مجرموں کی بیرکوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے ۔ نوازشریف، مریم نواز کی بیرکوں کی جانب پولیس اہلکاروں کو بھی جانے کی اجازت نہیں ۔ سابق وزیراعظم کو 2 جبکہ مریم اور کیپٹن(ر) صفدر کو ایک ایک مشقتی دے دیا گیا ہے جو جیل کے اندر مجرمان کو ضرورت کی اشیا فراہم کریں گے اور ان کے کام کریں گے۔ مریم نواز نے جیل میں موجود خواتین اور بچوں کی تدریس کی خواہش کا اظہا ر کیا ہے۔