فلائی ویٹ ٹائٹل محمد وسیم کو جنوبی افریقی باکسر کے ہاتھوں شکست کا سامنا

ٹائٹل فائٹ 12 راؤنڈز پر مشتمل تھی جس میں فائٹ کا اسکور 114، 113، 114، 111، 116 اور 111 رہا


ویب ڈیسک July 15, 2018
فائٹ کا اسکور 114، 113، 114، 111، 116 اور 111 رہا۔ فوٹو : فائل

ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل میں جنوبی افریقی باکسر موروتی متھالین نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کو شکست دیدی۔

ملائیشیا کے دارالحکومت میں کھیلی گئی ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل فائٹ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کا مقابلہ جنوبی افریقی باکسر موروتی متھالین سے ہوا تاہم سخت مقابلے کے بعد جنوبی افریقی باکسر نے مقابلہ جیت لیا، ٹائٹل فائٹ 12 راؤنڈز پر مشتمل تھی جس میں دونوں کے درمیان فائٹ کا اسکور 114، 113، 114، 111، 116 اور 111 رہا تاہم ججز نے حریف باکسر موروتی متھالین کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں فاتح قرار دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل فائٹ جیت لی

واضح رہے کہ محمد وسیم اب تک 8 انٹرنیشنل فائٹ میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں اور 2 بار ورلڈ باکسنگ کاؤنسل کا سلور ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں