عوام شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ نہیں ڈال سکیں گے الیکشن کمیشن

شناختی کارڈ چیک کر کے انتخابی فہرست میں ووٹر کا نام اور سلسلہ نمبر بلند آواز میں پکارا جائے گا


Online May 08, 2013
شناختی کارڈ چیک کر کے انتخابی فہرست میں ووٹر کا نام اور سلسلہ نمبر بلند آواز میں پکارا جائے گا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام ووٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ 11مئی کو پولنگ اسٹیشن جاتے وقت اپنا شناختی کارڈ ساتھ رکھیں ورنہ وہ ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

منگل کو الیکشن کمیشن نے ووٹروں کیلیے بتایا کہ پولنگ افسر اصل شناختی کارڈ چیک کر کے انتخابی فہرست میں ووٹر کا نام اور سلسلہ نمبر بلند آواز میں پکارے گا۔



قومی اسمبلی کیلیے سبز اورصوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپر ہوگا۔ ووٹر صوبائی اسمبلی کے سفید بیلٹ پیپر کو سفید ڈھکن اور قومی اسمبلی کے سبز بیلٹ پیپر کو سبز ڈھکن والے بیلٹ بکس میں ڈالیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں