دہری شہریت کیس میں ن لیگی امیدوار زاہد اقبال نا اہل قرار

چوہدری زاہد اقبال کے کاغذات نامزدگی دہری شہریت کے باعث مسترد کر دیے گئے تھے


چوہدری زاہد اقبال کے کاغذات نامزدگی دہری شہریت کے باعث مسترد کر دیے گئے تھے فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 162چیچہ وطنی سے امیدوار چوہدری زاہد اقبال کو نا اہل قراردے دیا۔

چوہدری زاہد اقبال کے کاغذات نامزدگی دہری شہریت کے باعث مسترد کر دیے گئے تھے جس پر انھوں نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ہائیکورٹ نے ان کی سزا معطل کر دی تھی۔ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے ۔عدالت نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئیقراردیا کہ سزا معطل ہوئی ہے، کالعدم نہیں۔ آن لائن کے مطابق زاہد اقبال ن لیگ کے امیدوار تھے۔ دریں اثنا ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی منسوخی کی درخواست فل بینچ کو بھجوا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں