پاکستان نے عالمی عدالت میں کلبھوشن پر بھارتی اعتراضات کا جواب تیار کرلیا

پاکستانی جواب 400 سے زائد صفحات پر محیط ہے، سفارتی ذرائع


ویب ڈیسک July 15, 2018
پاکستانی جواب 400 سے زائد صفحات پر محیط ہے، سفارتی ذرائع فوٹو: فائل

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی عدالت میں کلبھوشن یادو کے حوالے سے بھارتی اعتراضات پر جوابات 17 جولائی کو جمع کرائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے حوالے سے بھارتی اعتراضات پر پاکستان اپنا تحریری جواب 17 جولائی کو عالمی عدالت میں جمع کرائے گا۔ پاکستان کی جانب سے جواب دفترخارجہ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فاریحہ بگٹی جمع کرائیں گی جو نیدرلینڈ کے شہر 'دی ہیگ' پہنچ چکی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کلبھوشن سے متعلق عالمی عدالت میں 17 جولائی کو جواب جمع کرائیں گے

سفارتی ذرائع کے مطابق 400 سے زائد صفحات پر مشتمل پاکستانی جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے مرتب کیا ہے جس میں بھارت کے تمام اعتراضات کے جوابات دئیے گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے جواب الجواب میں یہ پہلا جواب ہوگا۔ پاکستان نے اس سے پہلے بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس میں اپنا جواب 13 دسمبر 2017 کو جمع کرایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |