چیئرمین نیب نے پرویزمشرف کیخلاف دو ریفرنس خارج کردیے

پرویز مشرف نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرکے تنخواہوں اور الائونسزکی مد میں خطیر رقم حاصل کی.


Numainda Express May 08, 2013
پرویز مشرف نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرکے تنخواہوں اور الائونسزکی مد میں خطیر رقم حاصل کی. فوٹو: فائل

چیئرمین قومی احتساب بیوروایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے پرویز مشرف کیخلاف بدعنوانی اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے بارے میں دائر دو الگ الگ ریفرنس خارج کر کے شکایت کنندہ کو واپس کر دی ہے۔

ریفرنس ایکس سروس مین لیگل فورم کے کنوینرکرنل (ر) انعام الرحیم نے دائرکیے تھے جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پرویز مشرف نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرکے تنخواہوں اور الائونسزکی مد میں خطیر رقم حاصل کی جبکہ مسلح افواج کے رکن کی حیثیت سے وہ صرف ایک رہائشی پلاٹ کے حقدار تھے لیکن انھوں نے ایک پلاٹ اس وقت حاصل کیا جب وہ بر یگیڈیئر تھے جبکہ جنرل بننے کے بعد دوسرا پلاٹ حاصل کیا،ریفرنس میں الزام لگایا گیا تھا کہ انھوں نے خودکوکمرشل پلاٹ اور زرعی زمین بھی الاٹ کی اور اپنے دوستوںکو بھی نوازا۔ چیئر مین نیب نے دونوں ریفرنس مستردکرکے شکایت کنندہ کو جنرل ہیڈکوارٹرز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے، اپنے فیصلے میں چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ سابق صدر پر لگائے گئے الزامات کا تعلق ان کے عہدے سے ہے اور اس پرکارروائی کر نا نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں