الیکشن ڈے پرمربوط سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں صدر زرداری

امیدواروں اورعوام کے تحفظ کیلیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،گورنرخیبرپختونخواسے گفتگو.


Staff Reporter May 08, 2013
امیدواروں اورعوام کے تحفظ کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، گورنر خیبرپختونخوا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

صدرآصف زرداری نے کہاہے کہ11مئی کو عام انتخابات کے دن ملک بھرمیں سیکیورٹی کے مربوط انتظامات کیے جائیں گے تاکہ عوام بلاخوف وخطراپناحق رائے دہی استعمال کرسکیں۔

یہ بات انھوں نے کراچی سے گورنرخیبرپختونخواانجینئرشوکت اللہ سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہی۔ گورنر خیبرپختونخوانے صدرمملکت کوخیبرپختونخوااورفاٹا کے علاقوں میں عام انتخابات کے لیے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔



انھوں نے گورنرخیبرپختونخواکوہدایت کی کہ خیبرپختونخوااورفاٹاکے علاقوں میں انتخابات کے دن سیکیورٹی کے جامع اقدامات کیے جائیں۔انھوں نے مزیدہدایت کی کہ امیدواروں اورعوام کے تحفظ کیلیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |