باکسر عامر خان کا ڈیموں کی تعمیر کیلیے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

اپنی اگلی فائٹ جیتنے کے بعد ڈیموں کی تعمیر کیلیے مزید رقم عطیہ کروں گا، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر


ویب ڈیسک July 15, 2018
عامر خان کی تمام پاکستانیوں سے ڈیم فنڈز میں حصہ لینے کی اپیل 

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

امریکا سے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا کہ میں مختلف رپورٹس میں دیکھ رہا ہوں کہ پاکستان میں لوگ پانی کی قلت کی وجہ سے مررہے ہیں اور اس کو دور کرنے کے لیے تمام لوگ مدد کررہے ہیں لہذا میں بھی پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کر رہا ہوں۔

پاکستانی نژاد باکسر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اگلی باکسنگ فائٹ جیتنے کے بعد خود پاکستان جاکر ڈیموں کی تعمیر کے لیے مزید رقم بھی عطیہ کریں گے کیوں کہ یہ ایک ایسا بحران ہے جس کا سامنا تمام پاکستانیوں کو کرنا پڑرہا ہے لہذا ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے جب کہ پاک فوج اور حکومت بھی اس مقصد کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔

عامر خان نے دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ اس اہم مقصد کے لیے اپنے ملک کی سپورٹ کریں اور یہ سپورٹ صرف فنڈز کی صورت میں ہی ہوسکتی ہے لہذا پاکستانی خاص طور پر اہم شخصیات اس میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔

https://www.youtube.com/watch?v=yp8lpVPTyMY

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں